تہران (ایرانی پولیس، تسنیم نیوز ایجنسی)ایران میں سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 500 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایرانی پولیس کے سربراہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے حساس اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کو معلومات فراہم کیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض ملزمان نے احتجاج کرنے والے شہریوں کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے دشمن ممالک کو بھیجیں۔اس سے قبل ایرانی میڈیا نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجنوں افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔ایران کے خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 20 افراد کو فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات کے مقامات کی تفصیلات اسرائیل کو بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

