ایرانی حکومت کا کم از کم اجرت میں 60 فیصد سے زائد اضافے کا اعلان

تہران (ایرانی خبر رساں ادارہ)ایرانی حکومت نے کم از کم اجرت میں 60 فیصد سے زائد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ملک کے وزیر محنت کے مطابق آئندہ ایرانی سال کے آغاز سے ماہانہ کم از کم تنخواہ 103 ملین ریال سے بڑھا کر 166 ملین ریال کر دی جائے گی، جبکہ بچوں کے الاؤنس میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے گا۔

ایران میں مہنگائی اور اقتصادی دباؤ کے باعث ہر سال کم از کم اجرت میں ردوبدل کیا جاتا ہے، تاہم بین الاقوامی پابندیوں اور خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث حالیہ برسوں میں مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔