تہران(ایجنسیاں)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں مظاہروں پر ایرانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے خبردار کیا کہ امریکا اپنے فریبی اقدامات روکے اور اپنے آلۂ کاروں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کی عظیم ریلیوں نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا، اور ان سازشوں کو اندرونی ملک کرائے کے ایجنٹوں کے ذریعے نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

