ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سعودی عرب آمد محمدبن سلمان سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سعودی عرب آمد سعودی ہم منصب سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں.سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا.ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی فرماں رواں محمدبن سلمان سے ملاقات کی.ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کوبڑھانے پر اتفاق کیا گیا . اس موقعہ پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا.

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی، وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان، ایران میں سعودی سفیرعبداللہ العنزی اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ لکھیں