تہران(نمائندہ خصوصی)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مبینہ عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں کے خلاف علاقائی سطح پر مستعدی اور تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے انفرااسٹرکچر پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملے کشیدگی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کے ممالک کو کشیدگی کم کرنے کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

