“ایران اپنے فوجی بجٹ کو تین گنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے”:حکومتی ترجمان

ایران فوجی بجٹ میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے درمیان حریف اسرائیل کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران اپنے فوجی بجٹ کو تین گنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے منگل کے روز کہا کہ منصوبہ دفاعی بجٹ میں اضافہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کی گئی تجویز کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد کا قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے۔مجوزہ بجٹ پر بحث کی جائے گی، قانون سازوں کی جانب سے اسے مارچ 2025 میں حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) تھنک ٹینک کے مطابق، 2023 میں ایران کے فوجی اخراجات تقریباً 10.3 بلین ڈالر تھے۔اس کے مقابلے میں، اسرائیل نے 2023 میں فوج پر 27.5 بلین ڈالر خرچ کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں