ایران: جنوبی علاقوں میں آج راکٹ لانچز کا منصوبہ، نوٹم جاری

تہران (ایجنسیاں) ایران نے جنوبی علاقوں میں آج طے شدہ راکٹ لانچز کے منصوبے کے بعد نوٹم جاری کر دیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بنکرز کے قریب رہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاری کردہ نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور فضائی حدود استعمال کرنے والے دیگر افراد کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور متعلقہ علاقوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایران نے رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں بھی کیں جبکہ جمعرات سے روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ یہ مشقیں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دی گئی ہیں۔