ایران جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہو سکتی ہے: روس

ماسکو (روسی وزارتِ خارجہ) روس نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہو سکتی ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ایران پر حملے کے نتیجے میں نہ صرف ایران بلکہ دیگر عرب ممالک بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے وسیع ہونے سے جوہری پھیلاؤ کے مسائل قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، اور خطے کی سلامتی شدید خطرات سے دوچار ہو جائے گی۔