ایران جنگ پر بار بار موقف بدلنے والی ٹرمپ انتظامیہ پرامریکی سینیٹر کی تنقید

واشنگٹن (غیر ملکی میڈیا) امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر ایڈم شیف نے ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے بار بار موقف بدلنے کی شدید تنقید کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں ایڈم شیف نے کہا کہ کیا ایران پر اس لیے حملہ کیا گیا کہ وہ 2025 میں اس پوزیشن پر پہنچ جائے کہ ایرانی میزائل امریکا تک پہنچ سکیں؟

شیف کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے موقف میں کئی بار تبدیلی کی۔ ایک وقت میں کہا گیا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام ختم کر دیا گیا ہے، مگر جنگ شروع ہونے سے پہلے یہ موقف بدل دیا گیا اور کہا گیا کہ ایران دو ہفتے میں نیوکلیئر بم بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ انتظامیہ میں متضاد بیانات بھی سامنے آئے، ایک اہلکار کہتا ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہدف ہے جبکہ دوسرا اہلکار کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہے، جس سے حکومتی پالیسی میں واضح الجھن نظر آتی ہے۔