ایران مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ہم ان پر حملہ کریں:ٹرمپ

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب مذاکرات کر رہا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ امریکا ان پر حملہ کرے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

امریکی صدر نے کہا کہ نیشنل پریئر بریک فاسٹ امریکا کی ایک اچھی روایت ہے اور اس تقریب میں دوبارہ شرکت پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب جا رہا ہے، تاہم ایران اب مذاکرات کی راہ اختیار کر چکا ہے اور وہ کسی حملے سے بچنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور امید ہے کہ یہ کامیاب ہوں گے، جبکہ وہ ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر بھی کر چکے ہیں۔