تہران/ریاض (غیر ملکی میڈیا) ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار اسرائیل قرار دیا اور اسے فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا اور اس بات کو ایران نے سعودی حکام کو بھی واضح کر دیا ہے۔یاد رہے کہ سعودی بندرگاہ راس تنورا میں ریفائنری پر حالیہ حملہ ہوا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل امریکی قدامت پسند تجزیہ کار نے بتایا کہ گزشتہ رات قطر اور سعودی عرب میں مبینہ موساد ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا، جو بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ ساتھ قطر، یو اے ای، سعودی عرب، بحرین، عمان اور کویت کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں کچھ حد تک کامیاب بھی ہوا ہے۔

