ایران ڈیووس اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتا:منتظمین

سوئٹزرلینڈ(ایجنسیاں)سوئس منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ایران رواں ہفتے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ڈیووس اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شریک نہیں ہوں گے، کیونکہ حالیہ مظاہروں میں شہریوں کی اموات کے بعد ایرانی حکومت کی نمائندگی اجلاس میں کرنا مناسب نہیں سمجھا گیا۔