مسقط ( عرب میڈیا) عمان کے وزیر خارجہ بدر السعیدی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکا کی کارروائی غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف جوابی کارروائیاں بھی افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں۔
عمانی وزیر خارجہ نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔بدر السعیدی کا کہنا تھا کہ تمام فریقین جنگ بندی کریں اور فوری طور پر سفارتکاری اور مذاکرات کی طرف واپس لوٹیں۔

