انقرہ (نمائندہ خصوصی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کی خودمختاری کے خلاف کیے گئے حملے قابل مذمت ہیں اور اس پر شدید تشویش ہے۔صدر اردوان نے بیان میں کہا کہ فریقین سے فوری طور پر خون ریزی روکنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور ترکی ہر ممکن کوشش کرے گا کہ حملے روکے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ترکی نے سفارتی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ترک صدر نے برادر خلیجی ممالک پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کو بھی ناقابل قبول قرار دیا اور اس کی مذمت کی۔

