جرمن چانسلرنے بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے آج ہمیں مطلع کیا ہے کہ اس نے حال ہی میں اسرائیل کے خلاف بڑے میزائل حملے کے جواب میں ایران کی فوجی تنصیبات پر درست اور ہدفی حملہ کیا ہے –
جرمن چانسلر نے کہاکہ ایران کیلئے میرا پیغام واضح ہے اس طرح کے بڑے پیمانے پر بڑھتے ہوئے ردعمل ہمیشہ کیلئے جاری نہیں رہ سکتے۔ اسے اب رکنا ہوگا اور یہ مشرق وسطیٰ میں پرامن ترقی کا موقع فراہم کرتا ہے.
جرمن چانسلر نے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی اس مقصد کیلئے اہم ہے۔ میں تمام جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ایسا کریں –
جرمن چانسلرکاکہناتھا کہ لبنان کا بھی یہی حال ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 تمام ملوث افراد کے طرز عمل کا معیار بنی ہوئی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حزب اللہ دریائے لیتانی کے پیچھے پوزیشنوں پر واپس آجائے گی، اس طرح یہاں بھی ایک پرامن ترقی میں سہولت ہوگی .