تہران(رائٹرز،وائی نیٹ)ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق مسلح افواج کی قیادت نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کر لیا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت اور ہدایات کی پیروی کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اپنے بیان میں اسپیکر نے کہا کہ نئے رہنما کی پیروی کرنا تمام ایرانیوں کے لیے مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔یاد رہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

