ایران کے میزائل حملے کا جواب حیران کر دینے والا ہوگا:اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے ایران کے میزائل حملے کا جواب حیران کر دینے والا ہوگا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی ریڈیو اور اخبار ہاریٹز نے بتایا کہ وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملے پر اسرائیل کا ردعمل مہلک، بالکل واضح اور سب سے بڑھ کر حیران کن ہوگا۔یوو گیلنٹ نے کہا کہ ایران سمجھ نہیں پائے گا کہ یہ کیا اور کیسے ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں