تہران(ایجنسیاں)ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران 12 روزہ جنگ کے بعد پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکا ہےایرانی فوج آج اسرائیل کے مقابلے میں زیادہ باصلاحیت اور مضبوط ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل حاتمی نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ گزشتہ برس کا تنازع مسلح افواج کیلئے ایک منفرد اور خاص تجربہ رہا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے سوا کوئی بھی ریاست مغربی حمایت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیل کے خلاف ایسی محاذ آرائی نہیں کر سکی۔میجر جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ گذشتہ چھ ماہ میں امریکی اور اسرائیلی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایرانی فوج نے بھرپور تیاری کی ہے۔

