خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے آج شیڈول پاک بھارت میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ آج پاکستان کی ٹیم بھارت سے میچ جیت جائے، دعا تو ہم کریں گے لیکن ٹیم بھی کچھ کرے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے نہیں ہوتا کہ ہم دعائیں کریں اور وہاں وہ کیچ ڈراپ کریں۔