بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریہ رائے نے ہر جگہ اپنی بیٹی آرادھیا کو ساتھ لے جانے کی وجہ بتادی۔ایشوریہ رائے اور آرادھیا بچن کا شمار بھارتی فلم نگری کی مشہور ماں، بیٹی کی جوڑی میں ہوتا ہے، ہر نوعیت کے ایونٹ میں ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ایشوریہ رائے نے اپنی صاحبزادی کو ہر جگہ اپنے ساتھ لے جانے پر گفتگو کی اور کہا کہ ’میں اسے ہر جگہ اپنے ساتھ لے جاتی ہوں، یہ میری زندگی کا حصہ ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں اس کی دیکھ بھال کیلئےوقت نکالتی ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ اب تو وہ عام سی لڑکی کی طرح اسکول جاتی ہے لیکن جب چھوٹی تھی تو میں اسے دوسرے بچوں کی طرح پلے پارک لے جاتی تھی۔
ایشوریہ رائے نے مزید کہا کہ ممبئی میں یہ کام بھی مشکل ہوجاتا ہے، دراصل پارک کے باہر لوگ آپ کو پہچان لیتے ہیں، میں نے بیٹی کو سمجھایا ہے کہ تمہیں نارمل زندگی گزارنی ہوگی۔
کیا آرادھیا میڈیا کی طرف سے ملنے والی توجہ سے پریشان ہوتی ہے؟ اس پر ایشوریہ نے جواب دیا کہ اس نے بچپن سے ہی یہ سب دیکھا ہے، جب ہجوم سامنے ہو تو خاموشی سے مشاہدہ کرتی ہے، وہ مجھ سے چمٹ جاتی ہے کیونکہ لوگ چیخ اور ہنس رہے ہوتے ہیں، وہ گھبرا جاتی ہے۔