لاہور: بھارت کی میزبانی میں ہونیوالے ایشیا کپ 2025 کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا۔ پاکستان دشمنی میں بھارت میگا ایونٹ اپنے ملک میں کرانے سے محروم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ستمبر2025 میں دبئی میں کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے، معاملات کو حتمی شکل دی جانے لگی، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ سے قبل تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایشیا کپ سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی سیریز سے متعلق فیصلہ بھی جلد ہونے کا امکان ہے۔ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل معاہدہ کیا تھا کہ دونوں اگلے تین سال تک ایک دوسرے کے ممالک میں نہیں کھیلیں گے۔

