ایشیا کپ 2025: پاک-بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہونے کا امکان

دبئی (سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں ٹیمیں اگر سپر فور راؤنڈ میں پہنچتی ہیں تو ان کا دوسرا مقابلہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایشیائی کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کرے گا، تاہم مقابلے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں منعقد کیے جائیں گے۔ معتبر ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 4 یا 5 ستمبر کو ہوگا جبکہ ایشین کرکٹ کونسل آئندہ چند روز میں مکمل شیڈول جاری کرے گی۔

ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ متوقع اور ہائی وولٹیج مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جو ممکنہ طور پر 7 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دونوں روایتی حریف ٹیمیں سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرتی ہیں تو دوسرا ٹاکرا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں دوبارہ ہو سکتا ہے، جس کے مقام اور تاریخ کا اعلان شیڈول کے ساتھ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاک-بھارت میچز دنیا بھر میں کروڑوں ناظرین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں اور ٹورنامنٹ کی مقبولیت اور کمرشل ویلیو میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں