ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے مزید 2 گولڈ، مجموعی تعداد 4 ہوگئی

بینکاک (اسپورٹس ڈیسک) تھائی لینڈ میں جاری 57 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ اسپورٹس فزیک چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مزید دو طلائی تمغے جیت لیے، جس کے بعد گرین شرٹس کے گولڈ میڈلز کی مجموعی تعداد چار ہوگئی ہے۔

فیضان گل نے 170 سی ایم اسپورٹس فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔بلال احمد نے 180 سی ایم فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔یاد رہے کہ ایونٹ میں اس سے قبل بھی پاکستانی ایتھلیٹس دو گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سہیل انور، ان کی اہلیہ اور بیٹی کی ایونٹ میں بطور آفیشلز شرکت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری فیڈریشن کو شوکاز جاری کیا ہے اور تین روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں