ایونٹ کے آغازمیں پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر سولہ گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے
پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گے: صدر وسیم جنجوعہ
اسلام آباد(جنگ نیوز کینیڈا) پاکستان نے ساتویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پومسے ایونٹ میں سولہ گولڈ میڈل جیت لئے۔ پاکستانی تائیکوانڈو اتھلیٹس نے کومبیکس 7ویں ایشین تائیکوانڈو اوپن کے پومسے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 16 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ پہلے دن 8 اور دوسرے دن مزید 8 گولڈ میڈلز جیتے۔

اس کے علاوہ قومی کھلاڑیوں نے دوسرے دن 7 سلور اور 14 برانز میڈلز بھی اپنے نام کیے، جس سے پاکستان کی اس ایونٹ میں شاندار برتری ثابت ہوئی۔اب جبکہ چیمپئن شپ کے مزید پانچ دن باقی ہیں، تمام تر توجہ کیوروگی ایونٹس پر مرکوز ہے، جہاں پاکستان مزید کامیابیوں کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ 20 فروری تک جاری رہے گا جس میں ایشیا کے بہترین کھلاڑی اس میں شریک ہیں۔
ایونٹ کے دوسرے روز آٹھ گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا جس میں فری سٹائل مکسڈ ٹیم (اوور 17) میں نقوی، سیال، عباس، اقبال، مریمفری سٹائل پیئر (اوور 17) نائلہ، حمزہفری سٹائل انفرادی (اوور 17، مرد) حمزہ عامر فری سٹائل انفرادی (اوور 17، خواتین) نقوی زملٹیم انڈر 30 (مرد) – قدیر، وحید، دیدارٹیم اوور 30 (مرد) – احمد، حسین، ممتازٹیم اوور 30 (خواتین) – نسا، صابر، بشیرٹیم انڈر 30 (خواتین) – شیراز، بتول، مریمسلور میڈلسٹ (7 سلور میڈلز)پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی کیٹیگریز میں 7 سلور میڈلز جیت کر اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھی۔
پاکستان کے تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ 14 برانز میڈلز جیتنے سے ہوا، جو ملک میں اس کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پومسے ایونٹس کے اختتام کے بعد، اب تمام توجہ کیوروگی مقابلوں پر مرکوز ہے، جہاں پاکستان مزید تمغے حاصل کرنے کیلئےپُرعزم ہے۔ قومی تائیکوانڈو ٹیم، جو ایک شاندار آغاز کر چکی ہے.
اس کامیابی کو مزید آگے بڑھانے اور عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کیلئےپرجوش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اس شاندار کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں مارشل آرٹس پر بھرپور سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، اور ایتھلیٹس اپنی محنت اور لگن سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

