لاہور (بیورو رپورٹ ) ایف آئی ایچ نیشن کپ کیلۓ قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 تا 21 جون تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت کیلئے سینئر ہاکی ٹیم کا اعلان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان نے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد کیا۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان نیشن کپ ملائشیا
کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے
ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی بھی موجود تھے۔منتخب کھلاڑیوں میں کپتان عماد بٹ،منیب الرحمن ،عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ ، محمد سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم ، ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات، غضنفر علی، سلمان رزاق ، جنید منظور ، عبدالحنان شاہد، رانا وحید، افراز خان، عبدالرحمن ، احمد ندیم، محب اللہ اور رانا ولید شامل ہیں۔

