ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے جرمن چانسلر اولاف شولز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔جرمنی کے شہر ماکدے برگ میں ایک شخص کی جانب سے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے کے بعد ایلون مسک نے جرمن چانسلر اولاف شولز پر شدید ننقید کی ہے اور ان کیلئےبہت ہی سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔
ایلون مسک کے نے اس حملے پر جرمن چانسلر اولاف شولز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جرمن چانسلر کیلئےلکھا ہے کہ اولاف شولز کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے، نااہل احمق۔
واضح رہے کہ جرمنی کے شہر ماکدے برگ میں ایک شخص نے ہجوم پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔