ایلون مسک کی اٹلی کی وزیر اعظم کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویراصل نہیں

اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں کی ملاقات حال ہی میں نیویارک میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ہوئی تھی، جہاں ایلون مسک نے اٹلی کی وزیرِاعظم کی تعریف بھی کی تھی، جس پر جارجیا میلونی نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

تاہم اب اس ملاقات کی اب ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ردِعمل پر ایلون مسک نے جواب دیا ہے کہ ہم ڈیٹنگ نہیں کر رہے۔اس سے قبل امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بظاہر ٹیسلا کے بانی اور ٹرمپ ’بی گیز‘ کے مشہور گانے‘اسٹے ان آلائیو’پر ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اس ویڈیو کو ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جسے 1.2 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

دراصل یہ ویڈیو اصل نہیں ہے بلکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہے۔یہ ویڈیو سب سے پہلے امریکی سینیٹر مائیک لی نے شیئر کی تھی جسے بعد میں ٹیسلا کے بانی نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔ٹیسلا کے بانی نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ اب ناقدین کہیں گے کہ یہ آے آئی سے بنائی گئی ویڈیو ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں