ایم ڈبلیو او لاہور کا پہلا کرکٹ ٹورنامنٹ ایم ڈبلیو کرکٹ لیگ آج کھیلا جائیگا

منتخب کابینہ 2025ء کا پہلا جنرل باڈی اجلاس بھی آج منعقد کیا جا رہا ہے

لاہور(نمائندہ خصوصی) میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کے زیر اہتمام پہلا کرکٹ ٹورنامنٹ آج پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ اولڈ کیمپس لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد سپارکو پینٹ، نیچر نوش، عبداللہ انٹرپریزز، سیل ٹیک، ہمدرد، سپریئر نیچر واٹر، اسلام آباد ڈائگنوسٹک سینٹر، یونیق انٹرنیشنل ایجوکیشن سروس کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔

ایونٹ میں مختلف صحافتی اداروں کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور تمام میچز ایک ہی دن میں کھیلے جائینگے۔ٹورنامنٹ میں ایکسپریس گوریلے، دنیا نیوز لائنز، اے آر وائے کنگز، پاکستان شاہین، 365 واریئرز، جیو جنگ ٹائیگر، اے پی پی ڈائمنڈ اور سٹی 42 اسٹرائیکرزکی ٹیمیں شامل ہیں.ایونٹ کی نگرانی سینئر رہنما اور ہیڈ کرکٹ کمیٹی مشتاق خان کر رہے ہیں۔ صدر عدنان شوکت نے کہا کہ اس ایونٹ سے میڈیا ورکرز میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔

لیگ میچ کے بعد میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کا جنرل باڈی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیمی امور، اراکین کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اجلاس کو ٹورنامنٹ کے دوران رکھنے کا مقصد اراکین کا قیمتی وقت بچانا اور ایک ہی دن میں کھیل اور مشاورت دونوں سرگرمیوں کو مکمل کرنا ہے۔ یہ اجلاس اور ٹورنامنٹ میڈیا ورکرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی عملی مثال ہیں –

اپنا تبصرہ لکھیں