اینٹورپن(فہیم النبی سے)بلجیم کے شہر اینٹورپن کی سیاسی و سماجی شخصیت شہباز محمود کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئےمسجد نورالحرم میں بعد از نمازِ جمعۃ المبارک قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ، دوست احباب اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔ شرکاء نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور غم زدہ لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

