نیشنل گرڈ کمپنی کے کھلاڑیوں نے 39 میڈلز جیتے جن میں 10 طلائی، 12 چاندی اور 16 کانسی کے تمغے شامل
نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) کے کھلاڑیوں نے 35ویں نیشنل گیمز 2025ء کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 39 میڈلز اپنے نام کیے جن میں 10 طلائی، 13 چاندی اور 16 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر 2025 تک کراچی میں منعقد ہوئے جہاں این جی سی کے کھلاڑیوں نے واپڈا کے بینر تلے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔
بیڈمنٹن میں این جی سی کی ماحور شہزاد نے دو طلائی اور ایک چاندی، علی لاروش نے دو چاندی جبکہ فرزانہ نے ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ ٹیم مقابلوں میں علی لاروش اور اویس زاہد کی جوڑی نے ایک طلائی اور ایک چاندی جبکہ صائمہ اور فرزانہ کی جوڑی نے ایک طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ جیولن تھرو میں یاسر سلطان نے چاندی، باڈی بلڈنگ میں اویس سجاد نے طلائی تمغہ جیتا۔
باکسنگ میں عامر خان نے طلائی جبکہ جہانزیب خان اور ثناء اللہ نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ جوڈو میں میثم نزاکت، امبرین اور سونم برکت نے چاندی جبکہ صابر شاہ، مریم اور یوسف ریاض نے کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ کراٹے میں احتشام حسین اور ابراہیم پر مشتمل ٹیم نے طلائی تمغہ جیتا۔ سوئمنگ میں تیمور شہزاد اور علی شیر نے کانسی کے دو، ٹیبل ٹینس میں سعدیہ فلک شیر نے ایک چاندی اور ایک کانسی جبکہ ویٹ لفٹنگ میں حنظلہ دستگیر بٹ نے طلائی اور حیدر علی نے کانسی کا تمغہ ، ریسلنگ میں محسن علی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
باسکٹ بال میں واپڈا ٹیم نے طلائی تمغہ جیتا جس میں این جی سی کے سلمان بٹ شامل تھے۔ فٹ بال میں خواتین ٹیم نے چاندی اور مردوں کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا، جن میں این جی سی کے اشفاق الدین، محمد وقاص، محمد ہارون، سہیل شبیر اور حماد حسن شامل تھے، جبکہ کوچز میں ندیم عبدالرحمان، باسط علی اور برہان علی شامل تھے۔ واپڈا سافٹ بال ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا ، کوچ ملک فرحان رشید این جی سی سے منسلک ہیں۔
گولڈ میڈل جیتنے والی خواتین ہاکی ٹیم میں این جی سی کی حمرہ لطیف شامل تھیں جبکہ مردوں کی ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا جس میں تعظیم الحسن شامل تھے۔ نیٹ بال ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا جس میں این جی سی کے حارث کمال نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ رگبی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا جس میں بلال حیدر شامل تھے جبکہ والی بال میں خواتین ٹیم نے چاندی اور مردوں کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا، جن میں این جی سی کے جان محمد اور محمد عمر شامل تھے، جبکہ کوچز محمد بشیر اور محمد یاسین صدیق تھے۔
منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی انجینئر الطاف حسین ملک اور صدر این جی سی سپورٹس ایسوسی ایشن انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ این جی سی کے کھلاڑی مستقبل کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں بھی کمپنی اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

