ایوانکا نے اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو نظرانداز کردیا

امریکا کے سابق صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے والد کی انتخابی مہم کو نظر انداز کردیا۔ایوانکا ٹرمپ 2024 کی صدارتی دوڑ میں اپنے والد کی حمایت سے کافی حد تک دور ہیں اور عوامی سرگرمیوں سے گریز کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح دے رہی ہیں۔

سابق صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کی صدارت کے دوران بطور مشیر اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اس وقت وہ اپنے والد کی انتخابی مہم کے حوالے سے منظر سے غائب ہیں۔ اپنی حالیہ سالگرہ کے موقع پر ایوانکا نے اپنی زندگی کے تجربات اور سیکھے گئے سبق کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایوانکا نے اپنی متعدد تصاویر کے ساتھ طویل تحریر بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’خاندان اور دوست سب کچھ ہیں‘۔ایوانکا ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے انتخابی مہم سے کنارہ کشی کی ہے تاکہ اپنے بچوں اور خاندان کو زیادہ وقت دے سکیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024 کی انتخابی مہم کے اعلان کے بعد سے ایوانکا نے زیادہ تر عوامی منظر سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم وہ کبھی کبھار مختصر بیانات کے ذریعے اپنی حمایت بھی ظاہر کرتی رہی ہیں۔ایوانکا تین بچوں کی ماں ہیں، جن میں ان کی ایک 13 سالہ بیٹی اربیلا روز، اور دو بیٹے 10 سالہ جوزف فریڈرک اور 8 سالہ تھیوڈور جیمز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں