ایودھیا کے رام مندر کے احاطے میں 20 سالہ لڑکی سے 3 بار اجتماعی زیادتی

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں 20 سالہ نوجوان لڑکی کو 9 ملزمان نے مل کر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ایودھیا کے رام مندر کے احاطے میں پیش آیا۔ کینٹ پولیس تھانے میں درج مقدمے میں بتایا گیا کہ متاثرہ لڑکی سے 16 سے 25 اگست کے درمیان 3 بار اجتماعی زیادتی کی گئی۔

پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت ونیش، ونیے، شارق، شیوا اور ادِیت کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کی ایف آئی آر 2 ستمبر کو درج کی گئی جس کے بعد یہ معاملے میڈیا کی زینت بنا۔

رام مندر کمپلیکس میں صفائی کا کام کرنے والی متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ بی اے کے آخری سال کی طالبہ ہیں۔دوسری جانب، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اجتماعی عصمت دری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کا ویڈیو بیان خواتین کے خلاف بڑھتے مظالم کی عکاسی کرتا ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ متاثرہ خواتین کو کچھ پولیس اہلکاروں کی وجہ سے جرم کے خلاف مقدمے کے اندراج میں دشواری کا شامنا کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں