تہران (ایرانی میڈیا، عالمی ذرائع)ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ ایپسٹین ٹیم کی باقیات نے نائن الیون جیسے واقعے کا منصوبہ بنا کر ایران پر الزام لگانے کی سازش تیار کی ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ ایران بنیادی طور پر ایسے دہشت گرد منصوبوں کا مخالف ہے اور امریکا کے عوام کے ساتھ ایران کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممکنہ ’فالس فلیگ‘ حملے کی سازش کر سکتے ہیں اور اس کا الزام ایران پر ڈال سکتے ہیں۔ علی لاریجانی نے واضح کیا کہ ایران دفاعی کارروائی میں مضبوط اور فیصلہ کن انداز سے جواب دے رہا ہے تاکہ حملہ آوروں کو سزا دی جا سکے۔
خیال رہے کہ امریکی ذرائع کے مطابق فروری کے اوائل میں اطلاعات ملی تھیں کہ اگر امریکا ایران پر حملہ کرے تو تہران ممکنہ طور پر کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب کسی نامعلوم جہاز سے ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔

