کیلیفورنیا : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے نئی آئی فون ڈیوائسز اور ایپل واچ کے نئے ماڈلز کی تقریب رونمائی کا اعلان کردیا ہے۔کمپنی کی جانب سے نئی جنریشن کی فلیگ شپ ڈیوائس کی رونمائی کیلیفورنیا میں قائم ہیڈ کوارٹرز میں 9 ستمبر کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ایپل کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے مطابق رواں برس ’ایپل ایونٹ‘ 9 ستمبر کو امریکی وقت کے مطابق صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ تقریب رات 10 بجے شروع ہوگی۔ایپل پارک میں منعقد ہونے والی یہ براہ راست تقریب ایپل کی ویب سائٹ، ایپل ٹی وی اور ایپل کے یوٹیوب چینل پر دیکھی جا سکے گی۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایپل 10 ستمبر کو اپنے ایونٹ کا اعلان کرے گا، اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ایپل نے ایک دن پہلے کا اعلان کر کے کافی ٹیک ایکسپرٹس کو ’سرپرائز‘ دیا ہے۔9 ستمبر کو ہونے والی تقریب میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس متعارف کرائے جائیں گے اور ان سب کی خاس بات یہ ہے کہ ان ڈیوائسز کے ڈسپلے پہلے سے زیادہ بڑے ہوں گے۔آئی فون 16 میں 6.1 انچ، آئی فون 16 پلس میں 6.7 انچ، آئی فون 16 پرو میں 6.3 انچ جبکہ آئی فون 16 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ان ڈیوائسز میں نیا ڈیزائن کردہ کیمرا بمپ اور ایک نئے رنگ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سال کے ایپل ورژن کو iOS 18 کہا جارہا ہے جس میں ایپل انٹیلی جنس یا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ تاہم یہ فیچرز ڈیوائسز کی رونمائی کے کچھ عرصہ بعد لانچ کیے جائیں گے۔دیگر فون ساز حریفوں کے برعکس ایپل اپنے فون میں پیش کیے جانے فیچرز کی معلومات خفیہ رکھتا ہے۔عموماً نئے آئی فونز میں تیز رفتار چپس اور بہتر کیمرہ سمیت کئی چیزیں شامل ہوتی ہیں لیکن بلومبرگ کی فنانشل وائر کے مطابق آئی فون 16 کے ڈیزائن میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی جارہی۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days