لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ٹین کی The Luminara Trophyپیر کے روز لاہور میں یونیورسٹی آف لاہور اور SOS Village میں نمائش کیلئے رکھی گئی جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ ٹرافی کو ویلکم کیا۔
یونیورسٹی آف لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کی سرپرائز انٹری نے طلباء طالبات کی دیوانگی میں مزید اضافہ کیا جبکہ ایس او ایس ویلج میں بچوں کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔ دونوں مقامات پر شائقین کرکٹ نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنائیں اور اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کو یہ چمکدار ٹرافی جیتنے کی ترغیب دی۔لاہور کے کامیاب ٹوور کے بعد پی ایس ایل ٹین کی ٹرافی اگلے مرحلے میں آج ملتان میں شائقین کرکٹ کا لہو گرمائے گی۔

