آئیں ایسا کینیڈا تعمیر کریں جو ہماری اصل حقیقت کا بہترین عکاس ہو: قیصر ڈار

اوٹاوا(نمائندہ خصوصی) لبرل پارٹی اونٹاریوکے صدر قیصر ڈارنے وزیراعظم مارک کارنی کی نئی کابینہ کے حلف اٹھانے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی اور اس اہم موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

قیصرڈارنے کہا”یہ میرے لئے ایک اعزاز تھا کہ 30 ویں کینیڈیائی وزارت کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ایک لمحہ جو نہ صرف قیادت میں تبدیلی کی علامت ہے بلکہ ہمارے ملک کے مستقبل کیلئے ایک نئی ویژن کی عکاسی بھی کرتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا”کینیڈا کی لبرل پارٹی کے نیشنل بورڈ کے ساتھی ارکان کے ساتھ کھڑے ہو کر مجھے اس ذمہ داری کا احساس ہوا جو ہم سب پر ہے کہ ہم ایک زیادہ ہمدرد، مضبوط اور آگے کی سوچ رکھنے والے کینیڈا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔”

قیصرڈارنے کہا”معزز مارک کارنی اور نئےمقررہونیوالے وزیروں کو مبارکباد۔ عالمی غیر یقینی کی اس صورتحال میں آپ کی قیادت امید، دیانتداری اور جرات مندانہ عزم لے کر آئی ہے۔ اب پہلے سے زیادہ، ہمیں تقسیم کے بجائے اتحاد اور خاموشی کے بجائے عمل کا انتخاب کرنا ہوگا۔”

اس کے علاوہ قیصر ڈار نے گورنر جنرل کینیڈا، عزت مآب میری سائمن کابھی شکریہ ادا کیا”کینیڈا کی معزز گورنر جنرل، عزت مآب میری سائمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے مدعو کیا اور آپ کی مسلسل وابستگی برابری، مفاہمت، اور عوامی خدمت کیلئےہمیشہ قابل قدر رہی ہے۔”

قیصر ڈارنے آخر میں کہا”آئیں، ہم پراعتماد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں تیار ہوں کہ ایک ایسا کینیڈا تعمیر کریں جو ہماری اصل حقیقت کا بہترین عکاس ہو۔”

اپنا تبصرہ لکھیں