ایک شخص خود کو سب سے بالا سمجھتا ہے:عظمیٰ بخاری

لاہور پریس کلب آج بھی میرا گھر ہے، ارشد انصاری کو ہر وقت صحافیوں کی فکر رہتی ہے
تنخواہوں کا مسئلہ حل کرنے پر کام کر رہے ہیں: پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو

لاہور ( رپورٹ: محمد بابر بیورو چیف) صوبائی وزیراطلاعات عظمی زاہد بخاری نے لاہورپریس کلب کا دورہ کیا۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، اراکین گورننگ باڈی مدثر حسین ، سید بدر سعید، راناشہزاد احمد، محبوب احمد چوہدری اور الفت حسین مغل نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ عظمی زاہد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب میں وزیر نہیں تھی یہ پریس کلب تب بھی میرا گھر تھا اب بھی میرا گھر ہے،ارشد انصاری کو ہر وقت اپنے صحافیوں کی فکر رہتی ہے،تنخواہوں کا مسئلہ چل رہا ہے اس کو حل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے جبکہ ایک تحریک بائیکاٹ ہے جس کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے، جب وہ وزیراعظم تھے کووڈ آیا تکلیف دہ دن تھے لیکن وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی وہ شخص سب کے ساتھ نہیں بیٹھا تھا،انڈیا نے حملہ کیا سب سیاسی پارٹیاں اکھٹی ہوئی موصوف تب بھی نہیں بیٹھے تھے،ان کی اکڑ ہے شاید وہ خود کو پاکستان سے اوپر سمجھتے ہیں،میں نے کل ہی کہا تھا یہ نہیں بیٹھے گے،ان کا ایجنڈا ملک میں عدم استحکام لانا ، پاکستان کے خلاف کام کرنے والی فورسز کو سپورٹ کرنا ہے،بانی پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھے تب بھی کہتے تھے طالبان ہمارے بھائی بھائی ہیں،اے پی ایس کا جب تکلیف دہ واقعہ ہوا جس سے دل دہل جاتا ہے،ان کو کمیٹی میں بیٹھنا پڑا اور نیشنل ایکشن پلان بنا،آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کو ختم کردیا گیا،اپنے دور حکومت میں انھوں نے ان کو لاکر بسایا،جو لوگ پکڑے گئے تھے ان کو صدارتی معافی دلوائی گئی،زمان پارک کے باہر وہ بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کرتے پوری دنیا نے دیکھا، ان کو طالبان خان کہا جاتا رہا،آج دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے بلکہ سر اٹھا چکی ہے،ہمارے سیکیورٹی جوان شہادت کے جذبے سے یونیفارم پہنتے ہیں،ان کو کمزور نہیں کیا جاسکتا،باہر بیٹھے بانی پی ٹی آئی کے بھگوڑے یہاں سے چندہ لے کر جاتے ہیں ،انٹرنیشنل فرمز کو لاکھوں ڈالرز کون ادا کرتا ہے یہ بڑا سوال ہے،تمام سیاسی پارٹیاں ہماری عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے سر جوڑ کر بیٹھی ہے،ایک تحریک بائیکاٹ ہے،ان کو بانی پی ٹی آئی کی سیاست سب سے اوپر لگتی ہے،دوسری وجہ لگتی ہے ان کو پاکستان کے جان ومال کی فکر نہیں ہے،کے پی کے کو دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے چھ سو ارب روپے دیئے گئے وہ پیسے کہاں گئے نہیں پتہ،بانی پی ٹی آئی کو مٹن ملا ہے یا نہیں یہ مسئلہ ہے،تھانے پر حملہ ہوا یہ مسئلہ نہیں ہے،میاں نواز شریف ہر طرح کا رول ادا کرنے کے لئے تیار ہیں،عظمی بخاری نے کہا 9 مئی پر کہتے ہیں شہدا کی توہین نہیں کی یہ روز کرتے ہیں ،جعفر ایکسپریس پر جو سوشل میڈیا کمپین کی گئی سب کے سامنے ہے، محرومیوں کے نام پر کب تک ملک میں دہشت گردی ہوتی رہے گی،دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے اس کو کسی صورت معافی نہیں مل سکتی،تحریک انصاف کو رہنا چاہیے لیکن اس کا دہشت گرد ونگ نہیں رہنا چاہیے،جو پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں وہ قومی سلامتی کی کمیٹی میں ہے،جو سلامتی نہیں چاہتے وہ باہر ہیں۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ عظمی بخاری صحافی دوست ہیں ، یہ صحافیوں کے لئے بہترین اقدامات بروئے کار لارہی ہیں ، ماہ رمضان میں میڈیا ورکرزکی تتخواہوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا ، اس معاملہ کا پنجاب حکومت سنجیدگی سے نوٹس لے اور جلد مسئلہ کیا جائے۔ سیکرٹری زاہد عابد نے کلب آمد پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات عظمی زاہد بخاری نے صحافیوں میں نقد عید گفٹ تقسیم کئے۔ کلب کی جانب سے انھیں پھول پیش کئے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں