“ایک لاوارث لڑکی کی متاثر کن کہانی”وہ اب خواتین کیلئےایک مثال ہے

آسٹریلیا(سپورٹس ڈیسک)پونے کے یتیم خانے کے مینیجر نے اسے کوڑے دان میں پایا جس نے اس کی دیکھ بھال کی اور اس کا نام لیلیٰ رکھا۔ ایک امریکی جوڑے نے اسے گود لیا اور اس کا نام لِز رکھا۔

وہ آسٹریلیا ہجرت کر گئے۔ لز گلیوں میں لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتی تھیں، آج وہ آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیں۔ 1000 رنز بنانے اور 100 وکٹیں لینے والی پہلی خاتون کرکٹر۔ آسٹریلیا کیلئے187 ون ڈے کھیلے، ٹی ٹوئنٹی میں 4093 رنز بنائے، اور 229 وکٹیں لیں۔

خواتین کرکٹ کی بہترین آل راؤنڈر قرار پائیں. آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے انہیں لیجنڈز ہال آف فیم میں شامل کیا جو کرکٹ میں نایاب ہے۔ تقدیر اور خدا کے ہاتھ سے معجزے زندگی میں ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں