ایک کروڑ ڈالر عطیہ کر دوں گا اگر جوبائیڈن۔۔۔! ٹرمپ کاجوبائیڈن کو  مناظرے کا چیلنج

ایک کروڑ ڈالر عطیہ کر دوں گا اگر جوبائیڈن۔۔۔! ٹرمپ کاجوبائیڈن کو مناظرے کا چیلنج

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو دوسرے مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

میامی میں ریلی سےخطاب میں ٹرمپ نےجوبائیڈن کو دوبارہ مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن ثابت کرے کیا ملک کی قیادت کرنےکی اہلیت رکھتے ہیں، جوبائیڈن مناظرہ کریں اورثابت کریں کہ وہ عہدےکےلیے فٹ ہیں۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن جہاں چاہیں جس جگہ چاہیں مناظرہ کر لیں اور خود کو ثابت کریں۔ گزشتہ مباحثے میں جوبائیڈن نے ٹرمپ کو گالف میچ کیلئےچیلنج کیا تھا۔

ٹرمپ نے چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ اگر بائیڈن جیت گئے تو 1 ملین ڈالر عطیہ کریں گے۔ ترجمان بائیڈن کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے پاس ٹرمپ کی عجیب حرکتوں کا جواب دینے کیلئے وقت نہیں۔

امریکا میں رواں سال نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں ڈیموکریٹ کی جانب سے موجودہ صدر جو بائیڈن جب کہ ری پبلیکنز کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار اور ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں۔

جو بائیڈن زندگی کی 81 بہاریں دیکھ چکے ہیں اور بڑھتی عمر کے ساتھ ان کی یادداشت، بیٹھے بیٹھے کھو جانا، چلتے ہوئے لڑکھڑا جانا اور زبان لی لغزش جیسے کئی واقعات سامنے آنے کے بعد ان پر اپنی ہی جماعت کی جانب سے الیکشن دستبرداری کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے تاہم انہوں نے الیکشن سے دستبردار ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ازراہ تنفن 40 سال کا جوان قرار دے دیا اور کہا کہ وہ آخری دم تک لڑیں گے۔

جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کے نام ایک خط بھی تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کو شکست دے دیں گے اور یہی وقت ہے کہ پارٹی متحد ہوکر آگے بڑھے اور ٹرمپ کو ہرائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں