اے ٹی سی لاہور سے بانی چیئرمین کی ضمانتوں کا اخراج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) لاہور سے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری ضمانتوں کا اخراج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

اے ٹی سی لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں خارج کی تھیں، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت عالیہ لاہور سے رجوع کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کی گئیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ عبوری ضمانتوں کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ لکھیں