ا ناشتہ کرینہ اور سیف ایک ساتھ اپنے گھر کے اسٹاف کے ساتھ کرنا پسند کرتے ہیں: ’نینی‘

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے متعلق اُن کے بیٹے تیمور علی خان کی آیا نے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی ’نینی‘، آیا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران نینی، للیتا ڈی سلوا نے جہاں کرینہ اور سیف علی کے خاندان سے متعلق بات کی وہیں اُنہوں نے اپنی تنخواہ سے متعلق بھی انکشاف کیا ہے۔

تیمور علی خان کی آیا للیتا ڈی سلوا کا انکشاف کرتے ہوئے بتانا تھا کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان بہت سادہ لوگ ہیں، وہ صبح کا ناشتہ ایک ساتھ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ اداکارہ گھر کے افراد اور عملے میں کوئی فرق نہیں کرتی ہیں، جو وہ خود کھاتی ہیں وہی سب کچھ عملے کے لیے بھی بنتا ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ عملے کے لیے الگ کھانا ہو گا اور اس جوڑی کے لیے الگ معیار کا کھانا بنتا ہو، صبح کا ناشتہ کرینہ اور سیف ایک ساتھ اپنے گھر کے اسٹاف کے ساتھ کرنا پسند کرتے ہیں۔

للیتا ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ سیف علی خان بہت بہترین شیف ہیں، وہ بہت اچھا کھانا پکاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا تھا کہ میرے گھر کا ایک اصول ہے کہ میں اور میرے بیٹوں کی آیا ایک ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔

تیمور علی خان کی آیا، للیتا ڈی سلوا نے انٹرویو کے دوران اپنی تنخواہ سے متعلق بھی انکشاف کیا۔

للیتا ڈی سلوا سے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا واقعی اُنہیں ماہانہ ڈھائی لاکھ روپے بطور تنخواہ دیے جاتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں للیتا ڈی سلوا نے کہا کہ یہ محض ایک بے بنیاد افواہ ہے، انہوں نے اس افواہ پر اداکارہ کرینہ کپور کے ردِ عمل کا بھی انکشاف کیا۔

للیتا ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ ایک بار اُنہوں نے کرینہ کپور کو بتایا کہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ میری تنخواہ ڈھائی لاکھ ہے، کیا وہ مجھے حقیقت میں اتنی تنخواہ دینا پسند کریں گی؟ اس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’یہ سب لطیفے ہیں بہن، ان سب کو سنجیدگی سے نہ لیں۔‘

یاد رہے کہ تیمور علی خان کی آیا امبانی خاندان سمیت دیگر ستاروں کے ساتھ کام کر چکی ہے۔

للیتا ڈی سلوا دراصل بچوں کی ایک نرس ہیں اور فی الحال رام چرن اور اپاسنا کامینینی کی بیٹی، کلن کارا کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ للیتا ایشا، آکاش اور اننت امبانی کی بھی آیا رہ چکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے امبانی خاندان کی شادی میں شرکت بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں