بائیڈن انتظامیہ، امریکا اور پاکستان کے سفیر میچ سے لطف اندوز ہوئے

بائیڈن انتظامیہ کے اہم اہلکار دلاور سید اور پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم، امریکا میں سفیر پاکستان مسعود خان اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات بھی پاک امریکا میچ سے لطف اندوز ہوئیں۔ نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کرکٹ ڈپلومیسی پر بات کی۔ امریکا کی کامیابی پر پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکا کے پاکستان میں سفیر ڈونلڈ بلوم کو مبارکباد بھی دی۔واضح رہے کہ امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو باآسانی ہرایا، پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز کا ٹوٹل بنایا جواب میں امریکا کی ٹیم بھی 20 اوورز میں 159 رنز بناسکی جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جہاں ہوم ٹیم نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں