پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی کن نوجوان فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں حالیہ انٹرویو میں بتا دیا۔
حال ہی میں بابر علی نے نجی ٹی وی چینل میں بطور مہمان شرکت کی، اور انڈسٹڑی کے ابھرتے ہوئے فنکاروں سے متعلق اظہار خیال پیش کرتےہوئے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے نامبھی بتا دیئے۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے کبھی فلم بنانے کا موقع ملا تو میں فیروز خان، وہاج علی اور سجل علی کو کاسٹ کرنا پسند کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں سجل علی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اس لیے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا۔ اس کے علاوہ اداکار اقرا عزیز نوجوان اداکاروں میں بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پر اداکار کا انٹرویو وائرل ہوتے ہی صارفین نے بھی امیدیں باندھ لی ہیں اور بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ کب بابر علی فلم بنائیں گے تاکہ وہ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھ سکیں۔