باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: انتہائی مطلوب سرغنہ سمیت 9 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ہلاک خوارج میں 2 خودکش بم بار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ہلاک ہوئے خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے.پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔صدرِ مملکت آصف زرداری نے باجوڑ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آصف زرداری آپریشن کے دوران 9 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔صدر آصف علی زرداری نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں