باجوڑ: کرکٹ میچ:ایک شخص جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 3 افراد زخمی

باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ کے فائنل میچ میں گزشتہ روز ہونے والے جھگڑے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ مقدمہ گرفتار 6 ملزمان اور دیگر کے خلاف درج کیا گیا ہے، ویڈیوز کی مدد سے مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔

گزشتہ روز کھلاڑی کو آؤٹ دینے پر ٹیموں کےحامیوں کےدوران جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں، ڈنڈے برسائے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں