واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل اوباما نے بھی کاملا ہیرس کی بطور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار حمایت کر دی۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں باراک اوباما نے کہا آپ کو وائٹ ہاؤس تک پہنچانے میں ہر ممکن اور بھر پور تعاون کریں گے۔سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے اور یہ بہت ہی تاریخی لمحہ ہوگا۔کاملہ ہیرس نے حمایت کرنے پر سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب نائب امریکی صدر کاملا ہیرس سے نیتن یاہو نے ملاقات کی، غزہ میں اموات پر کاملا ہیرس کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔نائب امریکی صدر کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔قبل ازیں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی اسرائیلی وزیر اعظم نے ملاقات کی، اس موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کی اسرائیل کے لیے 50 سالہ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days