پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور دلکش اداکارہ ہانیہ عامر نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ہالی وڈ اداکار ہ راکھی ساونت کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیریٹی ورک کیلئے ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔ ہانیا عامر کا کہنا تھا کہ سماجی خدمات کا جذبہ معاشرے کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتا ہے۔
ہانیہ عامر نے لندن میں ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنے مداحوں سے ملاقات کی بلکہ اس پروگرام میں پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔
ایک صحافی کے سوال کہ اگر بالی ووڈ خاص طور سے کرن جوہر کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا قبول کریں گی؟ہانیہ نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آفر آئے گی تو سوچوں گی۔انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر بالی ووڈسے پیشکش آئی اور پروجیکٹ اچھا ہوا تو ضرور دیکھیں گے، ان شاء اللّہ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں بالے وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سلمان خان سے بات کی ہے کہ وہ ہانیہ عامر کو اپنے کسی نئے پروجیکٹ میں کاسٹ کریں، یہ سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
راکھی ساونت کی جانب سے کیے گئے اس انکشاف کے بعد سے مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر ہانیہ جلد کسی بھارتی پروجیکٹ میں دکھائی دیں گی۔

