بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹے جنید خان کی فلموں میں کامیاب انٹری کی خوشی میں تقریب

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلموں میں کامیاب انٹری کی خوشی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کو انکے ساتھ رینہ دتہ نے مل کر آرگنائز کیا۔

جنید خان نے رواں برس جون میں سدھارتھ ملہوترا کی نیٹ فلکس فلم ‘مہاراج’ سے اپنا ڈیبیو کیا۔ اس فلم میں عامر خان کے صاحبزادے کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ بھی اپنے بیٹے کے کامیاب ڈیبیو پر اس قدر خوش ہوئے کہ انہوں نے ممبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں عامر خان نے فلم مہاراج کی پوری ٹیم کو مدعو کیا۔ تقریب کے موقع پر عامر نے سفید لباس میں ملبوس ہو کر پاپارازی کے سامنے تصاویر بھی کھنچوائیں۔

اداکار عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں جنید کے ساتھی اداکار جیدیپ اہلاوت، شالینی پانڈے اور ہدایت کار سدھارتھ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں