پاکستان میں سرِ فہرست کی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بالی ووڈ کی متعدد فلمیں آفر ہوئیں جن میں سے وہ صرف ایک ہی میں کام کر سکیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر کا پاکستان کی خوبرو اور منجھی ہوئی اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے۔
شوبز میں آنے والی نئی ابھرتی اداکاراؤں کو صبا قمر سے اداکاری سیکھنے کے مشورے دیے جاتے ہیں۔
صبا قمر ناصرف لالی ووڈ بلکہ بالی ووڈ فلم ’انگلش میڈیم‘ میں بھی اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
صبا قمر نے اپنے ماضی کے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ مجھے ’انگلش میڈیم‘ سے قبل متعدد فلموں کو آفر آئی تھی جن میں ’دہلی‘، ’لَو آج کل’، اور ’کاک ٹیل‘ شامل ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم دہلی کے لیے میں نے آڈیشن دے دیا تھا مگر اس فلم کے لیے اُن کی والدہ نہیں مانی تھیں، فلم لو آج کل کے لیے میں نے خود بیوقوفی کی تھی۔
صبا قمر کا بتانا تھا کہ میرا خیال تھا کہ لو آج کل میں دیپیکا پڈوکون کا لیڈ رول ہے، دیپیکا کے سامنے مجھے کون دیکھے گا مگر جب فلم ریلیز ہوئی اور میں نے فلم دیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ یہ فلم چھوڑ کر میں نے غلطی کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھ پر کبھی فلم بنیں تو میرے کردار کے لیے اداکارہ اقراء عزیز موزوں رہیں گی۔