بالی ووڈ کی ڈبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کی رسم حنا، تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے مہندی فنکشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ چند روز قبل سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں ماہ کی 23 تاریخ کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا میں سنہا خاندان میں دراڑ کی خبریں سامنے آئیں کیونکہ شادی کی تقریبات میں خاندان کا کوئی فرد شرکت نہیں کرے گا۔تاہم شتروگھن سنہا نے خود ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے اور اپنی پیاری بیٹی کو آشیرواد دیں گے۔اب سوناکشی اور ظہیر کے مہندی فنکشن کی پہلی تصویر وائرل ہوئی ہے۔ وائرل تصویر کو جوڑے کے دوست جعفر علی منشی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیا تھا، جس میں سوناکشی کو بھورے بنارسی لباس میں اور ظہیر کو سفید اور بھوری رنگ کے کنٹراسٹ شرٹ میں دوستوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔گھر کو پیلے، نارنجی اور سفید میریگولڈ کے پھولوں سے سجا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو مہندی فنکشن کی تھیم کے مطابق ہے۔اس سے قبل بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال اپنی شادی کو لائم لائٹ سے دور رکھنا چاہتے ہیں لیکن اب ان کے دوستوں نے شادی کی ایک تصویر شیئر کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں